Textile Sector remains number one in Pakistan’s exports, but keeping the textile sector afloat is not one of the government’s priorities. Cotton cultivation is declining every year. The Prime Minister reserved a whopping 300 billion rupees in the agricultural emergency program, but surprisingly, the cotton harvest was not included in the program.
That’s why, according to government figures, cotton growing and cotton bale production has gradually decreased by 40% over the past three years, from 3 million acres this year to 3 million acres. Bells are expected, while production in fiscal 2018 was 7 million bales.
Highest Foreign Exchange Earnings in Textile Sector
In this regard, Sheikh Asim Saeed, Vice President of the Pakistan Cotton Gin Association, said that textile products accounted for 61% of the country’s cotton exports and imports in just one year due to lack of focus on the cultivating the crop with the highest foreign exchange earnings. It has doubled, importing 500,000 tons of cotton in fiscal year 2019 and 800,000 tons in 2020.
2020 was the worst year in the country’s history in terms of cotton production. According to the Pakistan Textile Manufacturers Association, increased cotton imports and increased textile exports do not have a positive impact on the country’s economy.
Pakistan Textile Manufacturers Association
Khawaja Anis, coordinator of the South Punjab Pakistan Textile Manufacturers Association, said farmers blame poor seeds and pesticides for the destruction of the cotton crop. In such a situation, it remains to be seen what steps the government will take to make the cotton harvest once again the backbone of the country’s economy.
پاکستان کی برآمدات میں آج بھی ٹیکسٹائل سیکٹر پہلے نمبر پر ہے لیکن ٹیکسٹائل سیکٹر کو رواں دواں رکھنے والی کپاس حکومت کی ترجیحات میں شامل ہی نہیں ، کپاس کی کاشت ہر سال مسلسل کم ہوتی جارہی ہے۔ وزیر اعظم کی جانب سے زرعی ایمرجنسی پروگرام میں300 ارب روپے کی خطیر رقم رکھی گئی لیکن حیران کن طور پر اس پروگرام میں کپاس کی فصل کو شامل نہں کیاگیا۔
یہی وجہ ہے کے حکومتی اعداد و شمار کے مطابق گزشہ تین سال سے بتدریج کپاس کی فصل کی کاشت اور کاٹن بیلز کی پیداوار میں 40 فیصد تک کمی واقع ہو چکی ہے، رواں سیزن میں صرف 30 لاکھ ایکڑ رقبے پر کپاس کی کاشت سے 30 لاکھ بیلز ہی متوقع ہیں جبکہ مالی سال 2018 میں پروڈکشن 70 لاکھ بیلز تھیں۔
اس حوالے سے پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کے وائس چئیرمین شیخ عاصم سعید کا کہنا ہے کہ ملکی برآمدات میں ٹیکسٹائل مصنوعات کا 61 فیصد حصہ ہے سب سے زیادہ زرمبادلہ کمانے والی فصل کی کاشت پر توجہ نہ ہونے کے باعث صرف ایک سال میں کپاس کی درآمد دوگنا ہوگئی ہے ،مالی سال 2019 میں 5 لاکھ ٹن اور 2020 میں 8 لاکھ ٹن کپاس درآمد کی گئی۔
2020 کپاس کی فصل کی پیداوار کے لحاظ سے ملکی تاریخ کا بدترین سال رہا آل پاکستان ٹیکسٹائل مینو فیکچررز ایسوسی ایشن کے مطابق کپاس کی درآمد بڑھا کے ٹیکسٹائل کی برآمدات کو بڑھانا ملکی معیشت پر مثبت اثرات مرتب نہیں کرتی۔
آل پاکستان ٹیکسٹائل مینو فیکچررز ایسوسی ایشن جنوبی پنجاب کے کنوینر خواجہ انیس کا کہنا ہے کہ کسان ناقص بیج اور زرعی ادویات کو کپاس کی فصل کی تباہی کا سبب سمجھتے ہیں کاٹن جنرز کپاس پر عائد ٹیکسزز کو ختم کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں جبکہ اپٹما کپاس کی کاشت کو بڑھانے پر زور دے رہی ہے، ایسے میں دیکھنا یہ ہے کے حکومت ایسے کون سے اقدامات کرتی ہے جس سے ایک مرتبہ پھر کپاس کی فصل ملکی معیشت کا سہارا بن جائے۔